0
Thursday 17 Dec 2015 23:59

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانی ملک بدر

ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانی ملک بدر
اسلام ٹائمز۔ ترکی میں غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانیوں کو ملک بدر کر دیا گیا ہے جنھیں ایف آئی اے نے اپنی تحویل میں لے لیا۔ ترکی نے غیر قانونی طور پر مقیم 5 پاکستانیوں کو نجی ایئر لائن کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد کے بے نظیر انٹر نیشنل ایئرپورٹ پہنچایا۔ ملک بدر کئے گئے افراد کی شناخت علی خان، اقبال جنید، طارق، امتیاز اور ناصر کے ناموں سے ہوئی ہے، ان افراد کا تعلق گجرات، جہلم، پشاور اور مردان سے ہے۔ ایف آئی اے نے ملک بدر کئے گئے افراد کو حراست میں لے کر پاسپورٹ سیل منتقل کردیا جہاں ان سے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 505977
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش