QR CodeQR Code

حکومت توانائی بحران حل کرنے میں غیرسنجیدہ ہے، تسنیم احمد قریشی

19 Dec 2015 12:22

اسلام ٹائمز: سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اپوزیشن رہنما نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگی حکومت کی لوٹ کھسوٹ اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔


اسلام ٹائمز۔ ڈویژنل کوارڈینیٹر پاکستان پیپلزپارٹی تسنیم احمد قریشی نے سرگودہا میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حکومت توانائی بحران حل کرنے میں غیر سنجیدہ ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کے دعو ے ڈھونگ کے سوا کچھ بھی نہیں، حال ہی میں دبئی سمیت مختلف ممالک کی چھوٹی کمپنیوں سے پانچ ارب ڈالر سرمایہ کاری کے نام نہاد معاہدے دراصل ایک اور نندی پور سکینڈل کی تیاری ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی ن لیگی حکومت کی لوٹ کھسوٹ اور بیڈ گورننس کو ہر سطح پر بے نقاب کرتی رہے گی۔


خبر کا کوڈ: 506192

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/506192/حکومت-توانائی-بحران-حل-کرنے-میں-غیرسنجیدہ-ہے-تسنیم-احمد-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org