QR CodeQR Code

نواز، مودی سرگوشی خطرے سے خالی نہیں، یرسٹرسلطان

23 Dec 2015 10:34

اسلام ٹائمز:کوٹلی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پی ٹی آئی آزاد کشمیر کے رہنما کا کہنا تھا کہ جس بھارتی وزیر خارجہ نے ملین مارچ رکوانے کے لئے برطانوی حکومت سے درخواست کی اس کا دورہ پاکستان بھی فوری ہو جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔


اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف آزاد کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ آج دنیا مودی کے توسیع پسندانہ، انتہا پسندانہ رویہ سے واقف ہو چکی ہے۔ دنیا کی بہترین جمہوریت کا واویلا کرنے والوں کے ڈاکٹرز، انجینئرز، فلمی ہیروز اور سائنسدانوں نے ایوارڈز تک واپس کر دیے۔ ان خیالات کا اظہار انھوں نے کوٹلی بار ایسوسی ایشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ بیرسٹر سلطان نے کہا کہ نواز شریف کی نریندر مودی سے سرگوشی کسی خطرے سے خالی نہیں ہے جس بھارتی وزیر خارجہ نے ملین مارچ رکوانے کے لئے برطانوی حکومت سے درخواست کی اس کا دورہ پاکستان بھی فوری ہو جانا سمجھ سے بالاتر ہے۔


خبر کا کوڈ: 507190

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507190/نواز-مودی-سرگوشی-خطرے-سے-خالی-نہیں-یرسٹرسلطان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org