QR CodeQR Code

ڈی آئی خان،پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

16 Jan 2011 21:54

اسلام ٹائمز:ملزمان نے پولیس کو اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے


ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز-ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالغفور خان کی قیادت میں کینٹ پولیس کا علاقہ دین پور میں چھاپہ، گومل یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار،تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالغفور خان کی قیادت میں کینٹ پولیس نے علاقہ دین پور میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے گومل یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے پولیس کو اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔


خبر کا کوڈ: 50738

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/50738/ڈی-آئی-خان-پروفیسر-منیر-حسین-اور-ٹیچر-محمد-اشفاق-کے-قتل-کیس-میں-ملوث-دو-دہشت-گرد-گرفتار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org