0
Sunday 16 Jan 2011 21:54

ڈی آئی خان،پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار

ڈی آئی خان،پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس میں ملوث دو دہشت گرد گرفتار
ڈیرہ اسماعیل خان:اسلام ٹائمز-ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالغفور خان کی قیادت میں کینٹ پولیس کا علاقہ دین پور میں چھاپہ، گومل یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس کے دو ملزمان گرفتار،تفتیش جاری۔ تفصیلات کے مطابق ڈی ایس پی سٹی سرکل عبدالغفور خان کی قیادت میں کینٹ پولیس نے علاقہ دین پور میں چھاپہ مار کر دو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق دوران تفتیش ملزمان نے گومل یونیورسٹی اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر منیر حسین اور ٹیچر محمد اشفاق کے قتل کیس میں ملوث ہونے کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان نے پولیس کو اپنے دیگر ساتھیوں کے نام بھی بتائے ہیں جن کی گرفتاری کے لئے پولیس چھاپے مار رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 50738
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش