QR CodeQR Code

فاٹا کو الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، عمران خان

23 Dec 2015 23:50

اسلام ٹائمز: پی ٹی آئی کے سربراہ کا پشاور میں فاٹا کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہنا تھا کہ فاٹا میں فرسودہ قوانین کی بنیاد پر قائم نظام مزید نہیں چل سکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ فاٹا کو پختونخوا میں شامل کرنے یا الگ صوبہ بنانے کا فیصلہ قبائل کی مرضی سے ہونا چاہئے، فاٹا کے تباہ شدہ انفرااسٹرکچر کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے۔ پشاور میں فاٹا کے پارلیمنٹرینز سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو میں عمران خان نے کہا کہ فاٹا میں فرسودہ قوانین کی بنیاد پر قائم نظام مزید نہیں چل سکتا، فاٹا کے مستقبل کا فیصلہ قبائلی عوام کی مرضی سے ہونا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف قبائلی علاقوں سے متعلق اصلاحات کی تجاویز تیار کرنے کے لئے کمیٹی بنائے گی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فاٹا کے تباہ شدہ انفراسٹرکچر کی بحالی کیلئے خصوصی پیکج دیا جائے۔


خبر کا کوڈ: 507430

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/507430/فاٹا-کو-الگ-صوبہ-بنانے-کا-فیصلہ-قبائل-کی-مرضی-سے-ہونا-چاہئے-عمران-خان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org