QR CodeQR Code

فیصل آباد میں بس اور کار میں تصادم، ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق

26 Dec 2015 15:16

اسلام ٹائمز: المناک حادثہ فیصل آباد موٹر وے ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب پیش آنے والے حادثے میں مسافر بس نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا۔


اسلام ٹائمز۔ موٹر وے انٹرچینج فیصل آباد کے نزدیک بس اور کار کے درمیان خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق المناک حادثہ فیصل آباد موٹر وے ڈپٹی والا انٹرچینج کے قریب پیش آنے والے حادثے میں  مسافر بس نے سامنے سے آنے والی کار کو ٹکر مار دی، حادثے کے نتیجے میں فیصل آباد کی جناح کالونی کے رہائشی پانچ افراد ثاقب، اشرف، سبحان، پروین اور سفیان موقع پر جاں بحق ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق حادثے کے بعد پولیس اور امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو ہسپتال منتقل کیا، پولیس نے حادثے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔


خبر کا کوڈ: 508047

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508047/فیصل-ا-باد-میں-بس-اور-کار-تصادم-ایک-ہی-خاندان-کے-پانچ-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org