QR CodeQR Code

بلتستان نے برف کی چادر اوڑھ لی، وقفے وقفے سے برفباری جاری، نظام زندگی معطل

26 Dec 2015 19:36

اسلام ٹائمز: خون جمادینے والی سردی نے شہریوں کے معمولات زندگی بھی منجمد کردیے ہیں اور محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بلتستان میں برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے بالائی علاقوں میں میں وقفے وقفے سے ہونے والی برف باری سے سردی اضافہ ہوا ہے۔ بلتستان کے تمام علاقوں سمیت استور کی وادیوں نے برف کی چادر اوڑھ لی ہے۔ بلتستان سے سب سے کم درجہ حرارت منفی بارہ تک ریکارڈ کیا گیا ہے۔ خون جمادینے والی سردی نے شہریوں کے معمولات زندگی بھی منجمد کردیے ہیں۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی بلتستان میں برفباری کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ بلتستان میں برفباری کے باعث تمام وادیوں سے زمینی رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 508137

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508137/بلتستان-نے-برف-کی-چادر-اوڑھ-لی-وقفے-سے-برفباری-جاری-نظام-زندگی-معطل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org