QR CodeQR Code

نیشنل ایکشن پلان آصف زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا؟ پرویز رشید

27 Dec 2015 22:52

اسلام ٹائمز: ایک بیان میں وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ نے نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کو تسلیم کیا، نیشنل ایکشن پلان پرویز مشرف کے دور میں بننا چاہیے تھا۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان کی نگرانی کیلئے پارلیمنٹ موجود ہے، حکومت کی کارکردگی جانچنے کے لیے نظام پارلیمنٹ میں موجود ہے۔ ایک بیان میں پرویز رشید کا کہنا تھا کہ وزیراعلٰی کی سندھ نے نیشنل ایکشن پلان کی کامیابی کو تسلیم کیا، نیشنل ایکشن پلان پرویز مشرف کے دور میں بننا چاہیئے تھا۔ پرویز رشید نے سوال اٹھایا کہ نیشنل ایکشن پلان آصف زرداری کے دور میں کیوں نہیں بنا؟ ان کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی اپنے دور میں طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لے، طاہر القادری سے متعلق بیانات کا جائزہ لیکر پیپلز پارٹی کونیشنل ایکشن پلان سمجھ آجائیگا، نیشنل ایکشن پلان کے کریڈٹ کو اپنے لیے باعث فخر سمجھتے ہیں۔


خبر کا کوڈ: 508462

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508462/نیشنل-ایکشن-پلان-ا-صف-زرداری-کے-دور-میں-کیوں-نہیں-بنا-پرویز-رشید

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org