QR CodeQR Code

علامہ ساجد نقوی کی جانب سے مردان بم دھماکہ کی مذمت

30 Dec 2015 09:38

اسلام ٹائمز: مذمتی بیان میں سربراہ ایس یو سی کا کہنا تھا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ شرپسندوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں پر مضبوطی سے ہاتھ ڈالیں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔


اسلام ٹائمز۔ علامہ سید ساجد علی نقوی نے ضلع مردان کے نادرا آفس میں بم دھماکہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ شرپسند عناصر کے ہاتھوں عام شہریوں کا قتل افسوس ناک قرار دیتے ہوئے درجنوں قیمتی جانوں کے ضیاع پر افسوس و تعزیت کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چاہیئے کہ وہ شرپسندوں کے سرغنہ اور سہولت کاروں پر مضبوطی سے ہاتھ ڈالیں اور امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں۔ شرپسند عناصر کے ہاتھوں آج بھی عام شہری محفوظ نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب تک امن و امان کی صورتحال بہتر نہیں ہوگی ملک میں ترقی ناممکن ہے۔


خبر کا کوڈ: 508966

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/508966/علامہ-ساجد-نقوی-کی-جانب-سے-مردان-بم-دھماکہ-مذمت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org