QR CodeQR Code

نیب بلوچستان نے سی اینڈ ڈبلیو میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سیکشن آفیسر کو گرفتار کرلیا

31 Dec 2015 16:00

اسلام ٹائمز: میڈیا رپورٹس کے مطابق غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سیکشن آفیسر ملزم افتخار علی کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ جسے احتساب عدالت کوئٹہ ون میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جس پر عدالت کے جج نے ان کا 14 روزہ ریمانڈ دیدیا ہے۔ مذکورہ ملزم پر گذشتہ حکومت کے دوران سی اینڈ ڈبلیو میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔


اسلام ٹائمز۔ قومی احتساب بیورو (نیب) بلوچستان نے محکمہ کمیونیکیشن اینڈ ورکس (سی اینڈ ڈبلیو) میں غیر قانونی بھرتیوں کے الزام میں سیکشن آفیسر کو گرفتار کرلیا۔ جسکا احتساب عدالت ون کوئٹہ کے جج نے 14 روزہ ریمانڈ دیدیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق گذشتہ روز سی اینڈ ڈبلیو میں غیر قانونی بھرتیوں میں ملوث سیکشن آفیسر ملزم افتخار علی کو نیب نے گرفتار کرلیا۔ جسے احتساب عدالت کوئٹہ ون میں پیش کرکے ریمانڈ کی استدعا کی گئی۔ جس پر عدالت کے جج نے ان کا 14 روزہ ریمانڈ دیدیا ہے۔ مذکورہ ملزم پر گذشتہ حکومت کے دوران سی اینڈ ڈبلیو میں غیر قانونی بھرتیوں کا الزام ہے۔


خبر کا کوڈ: 509314

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509314/نیب-بلوچستان-نے-سی-اینڈ-ڈبلیو-میں-غیر-قانونی-بھرتیوں-کے-الزام-سیکشن-آفیسر-کو-گرفتار-کرلیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org