QR CodeQR Code

پشاور میں فورسز کے قافلے کے قریب دھماکا

3 Jan 2016 12:12

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔ زخمی اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ ٹرک میں 15 اہلکار سوار تھے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور میں ٹول پلازہ کےقریب سیکیورٹی فورسز کے قافلے کے قریب دھماکے میں 3 اہلکار معمولی زخمی ہو گئے۔ دھماکے سے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کو نقصان پہنچا۔ تفصیلات کے مطابق ٹول پلازہ پر سڑک کنارے سیکورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا اور اس میں سوار 3 اہلکار معمولی زخمی ہو گئے، زخمی اہلکاروں کو موقع پر طبی امداد دے کر فارغ کر دیا گیا۔ ٹرک میں 15 اہلکار سوار تھے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر تحقیقات شروع کر دیں ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم سڑک کنارے نصب کیا گیا تھا تاہم فوری طور پر دھماکے کی نوعیت معلوم نہیں ہو سکی۔


خبر کا کوڈ: 509859

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/509859/پشاور-میں-فورسز-کے-قافلے-قریب-دھماکا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org