QR CodeQR Code

کرک، باراتیوں کی بس کا سلنڈر پھٹ گیا، 14 افراد جاں بحق

3 Jan 2016 20:13

اسلام ٹائمز: پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ باراتیوں کی بس دائود شاہ سے ٹیری آرہی تھی۔


اسلام ٹائمز۔ کرک میں باراتیوں کی بس کا گیس سلنڈر پھٹ گیا، جس کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 14 ہوگئی ہے۔ پولیس کے مطابق حادثہ کرک کے علاقے کندہ خرم کے مقام پر پیش آیا۔ حادثے میں 4 خواتین سمیت 14 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ 3 افراد کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کے زخمیوں کو فوری طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ باراتیوں کی بس دائود شاہ سے ٹیری آرہی تھی۔


خبر کا کوڈ: 510008

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510008/کرک-باراتیوں-کی-بس-کا-سلنڈر-پھٹ-گیا-14-افراد-جاں-بحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org