QR CodeQR Code

کوئٹہ، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے 5 کلو وزنی بم ناکارہ بنا دیا

4 Jan 2016 14:15

اسلام ٹائمز: سیکیورٹی فورسز کے مطابق دوکان سے بیٹری، تاریں اور دستی بم برآمد ہوا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کو ناکارہ بناکر علاقے سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کو بڑی تباہی سے بچا لیا ہے۔ سکیورٹی فورسز نے کوئٹہ کے علاقے جوائنٹ روڈ میں مچھلی مارکیٹ سے پانچ کلو وزنی بم برآمد کرکے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا۔ جس نے موقع پر پہنچ کر بم کو ناکارہ بنا دیا۔ سکیورٹی فورسز کے مطابق دکان سے بیٹری، تاریں اور دستی بم برآمد ہوا۔ ایف سی ذرائع کا کہنا ہے کہ بم کو ناکارہ بناکر علاقے سے مشکوک افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ جنہیں تفتیش کے لیے نامعلوم مقام پر منتقل کیا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 510197

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510197/کوئٹہ-بم-ڈسپوزل-اسکواڈ-نے-5-کلو-وزنی-ناکارہ-بنا-دیا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org