QR CodeQR Code

عوام کے منتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آصف زرداری

4 Jan 2016 17:01

اسلام ٹائمز: اپنے پیغام میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر کا کہنا تھا کہ کسی ادارے یا فرد کو عوام کے حقوق پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی مذہب کا نام استعمال کرنے والے انتہا پسندوں کو قابض نہیں ہونے دی گی۔


اسلام ٹائمز۔ سابق صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آئین سے انحراف کرنے والے اور قومی سلامتی کو نقضان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کرنا چاہیے۔ ذوالفقار علی بھٹو کے 88ویں یوم پیدائش کے موقع پر پیپلز پارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ کسی ادارے یا فرد کو عوام کے حقوق پر قابض نہیں ہونے دیں گے۔ پیپلز پارٹی مذہب کا نام استعمال کرنے والے انتہا پسندوں کو قابض نہیں ہونے دی گی، آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو نے ملک کو متفقہ آئین دیا ہے، اس آئین میں کسی بھی تبدیلی کا اختیار صرف اور صرف پارلیمینٹ کو ہے، عدلیہ پارلیمینٹ کے بنائے ہوئے قانون کا جائزہ لے سکتی ہے، خود سے تبدیلی نہیں کر سکتی، آصف علی زرداری نے کہا کہ ذوالفقار علی بھٹو کے یوم بیدائش پر آئین کے تحفظ کا عزم کرتے ہیں، عوام کے مُنتخب نمائندوں کو کرپشن کے نام پر بدنام کیا جا رہا ہے، آئین سے انحراف کرنے والے اور قومی سلامتی کو نقضان پہنچانے والوں کا بھی احتساب کرنا چاہیے۔


خبر کا کوڈ: 510209

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510209/عوام-کے-منتخب-نمائندوں-کو-کرپشن-نام-پر-بدنام-کیا-جا-رہا-ہے-آصف-زرداری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org