QR CodeQR Code

گجرات میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کیلئے داعش کی دھمکی

6 Jan 2016 14:00

اسلام ٹائمز: پمفلٹس پر تحریر تھا کہ ’’ہم اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی۔ داعش زندہ باد‘‘۔


اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر ڈنگہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 5 جنوری کو حسب معمول کھلا تو تدریسی حصے سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے۔ پمفلٹس پر تحریر تھا کہ ’’ہم اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی۔ داعش زندہ باد‘‘۔ لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اسکول کا محاصرہ کر لیا اور اسکول کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ واقعہ کے بعد طالبات کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 510631

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510631/گجرات-میں-لڑکیوں-کے-ہائی-اسکول-کو-بند-کرانے-کیلئے-داعش-کی-دھمکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org