0
Wednesday 6 Jan 2016 14:00

گجرات میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کیلئے داعش کی دھمکی

گجرات میں لڑکیوں کے ہائی اسکول کو بند کرانے کیلئے داعش کی دھمکی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے شہر ڈنگہ کے گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے مطابق پنجاب کے ضلع گجرات کے شہر ڈنگہ کا گورنمنٹ گرلز ہائی اسکول 5 جنوری کو حسب معمول کھلا تو تدریسی حصے سے داعش کے دھمکی آمیز پمفلٹس برآمد ہوئے۔ پمفلٹس پر تحریر تھا کہ ’’ہم اسامہ بن لادن کے شاگرد ہیں، اسکول کو بند کردو ورنہ ایک ہزار بچیوں کے نقصان کی ذمہ داری تم پر عائد ہو گی۔ داعش زندہ باد‘‘۔ لڑکیوں کے سرکاری اسکول کو دھمکی آمیز خط کے بعد پولیس اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی بڑی تعداد نے اسکول کا محاصرہ کر لیا اور اسکول کی سیکیورٹی بڑھا دی گئی جب کہ واقعہ کے بعد طالبات کے والدین میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 510631
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش