QR CodeQR Code

کراچی پولیس سے مقابلے میں کالعدم تحریک طالبان کے 5 دہشتگرد ہلاک

6 Jan 2016 22:36

اسلام ٹائمز: سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب انڈس پلازہ میں پولیس نے سرچ آپریشن شروع کیا، تو دہشتگردوں نے فائرنگ کیساتھ دستی بموں سے حملہ کر دیا، مارے گئے دہشتگردوں میں 2 کی شناخت نعیم اور حفیظ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشتگرد پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سہراب گوٹھ کے قریب پولیس کے سرچ آپریشن کے دوران مقابلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔ ایس ایس پی ملیر کراچی راؤ انوار کے مطابق سہراب گوٹھ میں الآصف اسکوائر کے قریب انڈس پلازہ میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر پولیس کے 150 اہلکاروں نے سرچ آپریشن شروع کیا، تو دہشتگردوں نے فائرنگ کے ساتھ دستی بموں سے حملہ کر دیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں 5 دہشتگرد ہلاک ہوگئے، جبکہ علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کے امکان کے پیش نظر سرچ آپریشن جاری ہے۔ راؤ انوار کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان سے ہے، مارے گئے دہشتگردوں میں 2 کی شناخت نعیم اور حفیظ کے نام سے ہوئی ہے، دونوں دہشتگرد پولیس اور رینجرز کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔


خبر کا کوڈ: 510768

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/510768/کراچی-پولیس-سے-مقابلے-میں-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-5-دہشتگرد-ہلاک

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org