QR CodeQR Code

افغانستان، امریکی ڈرون حملہ میں داعش کے 15 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

9 Jan 2016 23:37

اسلام ٹائمز: غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگرہار کے علاقے اچین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگرہار کے علاقے اچین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روزقبل ننگرہارمیں ہی امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔


خبر کا کوڈ: 511493

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511493/افغانستان-امریکی-ڈرون-حملہ-میں-داعش-کے-15-دہشتگردوں-کی-ہلاکت-کا-دعوی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org