0
Saturday 9 Jan 2016 23:37

افغانستان، امریکی ڈرون حملہ میں داعش کے 15 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ

افغانستان، امریکی ڈرون حملہ میں داعش کے 15 دہشتگردوں کی ہلاکت کا دعویٰ
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سے ملحقہ افغان سرحدی علاقے اچین میں امریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں داعش کے 15 دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے خیبر ایجنسی سے ملحقہ افغان صوبے ننگرہار کے علاقے اچین میں داعش کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا ہے۔ حملے میں داعش کے 15 دہشت گردوں کی ہلاکت اور متعدد کے زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ ان کے کئی ٹھکانوں کو تباہ کرنے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ چند روزقبل ننگرہارمیں ہی امریکی ڈرون حملے میں طالبان کمانڈر سمیت 3 دہشت گرد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 511493
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش