QR CodeQR Code

اقتصادی راہداری پر بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جائے، چوہدری شجاعت

11 Jan 2016 00:27

اسلام ٹائمز: صدر (ق) لیگ کا کہنا ہے کہ اتفاق رائے کے نام پر پورے ملک کو گوناگوں مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال کالاباغ ڈیم ہے۔


اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیاستدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے میں ملکی سالمیت اور یکجہتی سے نہ کھیلیں، اتنے بڑے منصوبے پر سیاسی بصیرت کا فقدان بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔ لاہور سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور خطے میں تبدیلی اور تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدان اس پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے نام پر پورے ملک کو گوناگوں مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال کالاباغ ڈیم ہے۔ دنیا میں کوئی بھی تمام مسائل یا معاملات پرسو فیصد اتفاق رائے حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان سو فیصد اتفاق رائے سے قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں اور باالخصوص بھارت اس عظیم منصوبے پر خوش نہیں۔


خبر کا کوڈ: 511591

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511591/اقتصادی-راہداری-پر-بالغ-نظری-کا-مظاہرہ-کیا-جائے-چوہدری-شجاعت

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org