0
Monday 11 Jan 2016 00:27

اقتصادی راہداری پر بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جائے، چوہدری شجاعت

اقتصادی راہداری پر بالغ نظری کا مظاہرہ کیا جائے، چوہدری شجاعت
اسلام ٹائمز۔ مسلم لیگ قاف کے صدر چودھری شجاعت حسین نے سیاستدانوں پر زور دیا ہے کہ وہ پاک چین اقتصادی راہداری کے معاملے میں ملکی سالمیت اور یکجہتی سے نہ کھیلیں، اتنے بڑے منصوبے پر سیاسی بصیرت کا فقدان بہت بڑی تباہی کا پیش خیمہ ہوگا۔ لاہور سے جاری بیان میں چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور خطے میں تبدیلی اور تعمیر کا بہت بڑا منصوبہ ہے لیکن بدقسمتی سے سیاستدان اس پر بالغ نظری کا مظاہرہ نہیں کر رہے۔ شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ اتفاق رائے کے نام پر پورے ملک کو گوناگوں مسائل سے دوچار کر دیا گیا ہے جس کی سب سے بڑی مثال کالاباغ ڈیم ہے۔ دنیا میں کوئی بھی تمام مسائل یا معاملات پرسو فیصد اتفاق رائے حاصل نہیں کر سکتا اور نہ ہی پاکستان سو فیصد اتفاق رائے سے قائم کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ مغربی طاقتیں اور باالخصوص بھارت اس عظیم منصوبے پر خوش نہیں۔
خبر کا کوڈ : 511591
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش