QR CodeQR Code

لاہور، عسکری ٹین میں کریکر دھماکہ، فائرنگ، فوجی افسر زخمی

11 Jan 2016 21:57

اسلام ٹائمز: ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق عسکری 10 میں فائرنگ کا واقعہ سوموار کی صبح پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے کیپٹن سعد کے گھر پہلے کریکر پھینکا پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کیپٹن سعد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔


اسلام ٹائمز۔ لاہور ایئرپورٹ کے قریب واقع عسکری ٹین ہاؤسنگ سوسائٹی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ اور کریکر دھماکے سے فوجی آفسر شدید زخمی ہو گیا، پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کے مطابق عسکری 10 میں فائرنگ کا واقعہ سوموار کی صبح پیش آیا۔ نامعلوم افراد نے کیپٹن سعد کے گھر پہلے کریکر پھینکا پھر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے کیپٹن سعد زخمی ہو گیا جسے طبی امداد کیلئے سی ایم ایچ منتقل کر دیا گیا۔ فائرنگ کی اطلاع پر پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔ ڈی آئی جی آپریشنز ڈاکٹر حیدر اشرف کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تمام پہلووں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں جس کے بعد حقائق سامنے آئیں گے۔


خبر کا کوڈ: 511827

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/511827/لاہور-عسکری-ٹین-میں-کریکر-دھماکہ-فائرنگ-فوجی-افسر-زخمی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org