QR CodeQR Code

کراچی کی سیوریج لائنیں منصوبہ بندی سے بند کرنے کا انکشاف

12 Jan 2016 20:51

اسلام ٹائمز: حساس اداروں کی رپورٹ کے مطابق نامعلوم افراد نے اتوار کی رات 5 سیوریج لائنیں بند کیں، ان سیوریج لائینوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار اور آئی آئی چندریگر روڈ کی لائنیں شامل ہیں، ایک مقام پر لائن بند کرنیکی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے، دیگر 4 جگہوں کی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے اہم مقامات کی سیوریج لائنیں منصوبہ بندی کرکے بند کرنے کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطابق حساس اداروں کی رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ نامعلوم افراد نے اتوار کی رات 5 سیوریج لائنیں بند کیں، ان سیوریج لائینوں میں ایم اے جناح روڈ، سولجر بازار اور آئی آئی چندریگر روڈ کی لائنیں شامل ہیں۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ نیو کراچی اور اورنگی ٹاؤن میں بھی گٹر لائنیں ایک ہی طریقے سے بند کی گئیں۔ حساس اداروں نے دعویٰ کیا ہے کہ ایک مقام پر لائن بند کرنے کی سی سی ٹی وی فوٹیج بھی مل گئی ہے، دیگر 4 جگہوں کی سی سی فوٹیجز حاصل کی جا رہی ہیں۔


خبر کا کوڈ: 512063

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512063/کراچی-کی-سیوریج-لائنیں-منصوبہ-بندی-سے-بند-کرنے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org