QR CodeQR Code

جنرل راحیل کی مردان میں شہید پرویز خان کے بیٹے سے ملاقات، تعاون کی یقین دہانی

13 Jan 2016 09:49

اسلام ٹائمز: آرمی چیف نے نادرا آفس پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے بیٹے تیمور خان سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


اسلام ٹائمز۔ ملٹری سیکرٹری لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ کو پنجاب رجمنٹ کا کرنل کمانڈنٹ مقرر کر دیا گیا، آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان میں منعقدہ تقریب کے دوران انہیں کرنل کمانڈنٹ کے بیجز لگائے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل راحیل نے پنجاب رجمنٹل سنٹر مردان کا دورہ کیا۔ بعدازاں آرمی چیف نے سابق فوجیوں، کمانڈرز، جوانوں اور شہدا کے رشتہ داروں سے بھی ملاقات کی۔ آرمی چیف نے نادرا آفس پر خودکش حملے میں شہید ہونے والے لانس نائیک ریٹائرڈ پرویز خان کے بڑے بیٹے تیمور خان سے ملاقات کی اور متاثرہ خاندان کو ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔


خبر کا کوڈ: 512155

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512155/جنرل-راحیل-کی-مردان-میں-شہید-پرویز-خان-کے-بیٹے-سے-ملاقات-تعاون-یقین-دہانی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org