QR CodeQR Code

اسلام آباد میں اے آر وائی کے دفتر پر دستی بم سے حملہ

13 Jan 2016 19:17

اسلام ٹائمز: تفصیلات کے مطابق، اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو آفس کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ واقعہ کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں موٹرسائیکل پر سوار نامعلوم افراد نے اے آر وائی نیوز کے دفتر پر بزدلانہ کارروائی کرتے ہوئے دستی بم پھینک کر فرار ہو گئے۔ حملہ کی ذمہ داری داعش افغانستان نے قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق، اے آر وائی نیوز کے اسلام آباد بیورو آفس کے باہر نامعلوم موٹر سائیکل سوار ملزمان نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ملزمان فرار ہوتے ہوئے پمفلٹ بھی پھینک گئے جس میں داعش افغانستان کی جانب سے حملہ کی ذمہ داری قبول کی گئی ہے۔ پمفلٹ میں حملہ کرنے کی وجواہات بھی بیان کی گئی ہیں۔ حملے میں اے آر وائے کی ڈی ایس این جی عملے ایک اہلکار معمولی زخمی ہوا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512293

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512293/اسلام-آباد-میں-اے-آر-وائی-کے-دفتر-پر-دستی-بم-سے-حملہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org