QR CodeQR Code

پشاور، ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

13 Jan 2016 23:41

اسلام ٹائمز: عدالت عالیہ نے عدالتی حکم کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، جبکہ سیکریٹری وزارت پٹرولیم کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی گیس لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کرتے ہوئے سی این جی اسٹیشنز کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔ پشاور ہائی کورٹ میں آل پاکستان سی این جی ایسوسی ایشن کی جانب سے گیس اسٹیشنز پرگیس کی لوڈشیڈنگ کے کیس کی سماعت ہوئی۔ جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس روح الامین پر مشتمل دو رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ عدالت عالیہ نے عدالتی حکم کے باوجود لوڈ شیڈنگ کرنے پر ایم ڈی اور جی ایم سوئی ناردرن گیس کو توہین عدالت کا نوٹس جاری کردیا، جبکہ سیکریٹری وزارت پٹرولیم کو بھی نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کرلی۔ ہائی کورٹ نے سی این جی اسٹیشنز کی لوڈ شیڈنگ نہ کرنے کا حکم امتناعی جاری کر دیا۔


خبر کا کوڈ: 512357

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512357/پشاور-ایم-ڈی-اور-جی-سوئی-ناردرن-گیس-کو-توہین-عدالت-کا-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org