QR CodeQR Code

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کی افغانستان میں ملاقات

14 Jan 2016 00:00

اسلام ٹائمز: آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعلقات مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آج افغانستان کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعلقات مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سرحدی امور پر تعاون بڑھانے کے علاوہ کورکمانڈرز اور سیکٹر کمانڈرز کی سطح پر ملاقاتوں کے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی۔ یہ ملاقات آرمی چیف کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران طے پائی تھی اور اس حوالے سے پاک افغان ڈی جی ایم اوز نے 20 دسمبر کو ہاٹ لائن پر رابطہ بھی کیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 512360

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512360/پاک-افغان-ڈی-جی-ایم-اوز-کی-افغانستان-میں-ملاقات

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org