0
Thursday 14 Jan 2016 00:00

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کی افغانستان میں ملاقات

پاک افغان ڈی جی ایم اوز کی افغانستان میں ملاقات
اسلام ٹائمز۔ ڈائریکٹر جنرل ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد مرزا نے آج افغانستان کا دورہ کیا اور اپنے ہم منصب سے ملاقات کی۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ڈی جی ملٹری آپریشنز میجر جنرل ساحر شمشاد کی اپنے افغان ہم منصب سے ملاقات میں دوطرفہ عسکری تعلقات مزید بہتر بنانے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں سرحدی امور پر تعاون بڑھانے کے علاوہ کورکمانڈرز اور سیکٹر کمانڈرز کی سطح پر ملاقاتوں کے لائحہ عمل پر بھی بات کی گئی۔ یہ ملاقات آرمی چیف کے حالیہ دورہ افغانستان کے دوران طے پائی تھی اور اس حوالے سے پاک افغان ڈی جی ایم اوز نے 20 دسمبر کو ہاٹ لائن پر رابطہ بھی کیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 512360
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش