QR CodeQR Code

کرپٹ اور بدعنوانی پولیس افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی، آئی جی سندھ

15 Jan 2016 17:50

اسلام ٹائمز: گارڈن ہیڈ کوارٹر کراچی میں میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ قیام امن کیلئے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، اور محکمے میں کسی صورت کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔


اسلام ٹائمز۔ آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا ہے کہ محکمہ پولیس میں کالی بھیڑوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ گارڈن ہیڈ کوارٹر کراچی میں پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کیلئے 3 روزہ میڈیکل کیمپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی نے کہا کہ قیام امن کیلئے اہلکاروں کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی، کرپشن اور بدعنوانی میں ملوث افسران کے خلاف کارروائی کی جائے گی، اور محکمے میں کسی صورت کالی بھیڑوں کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہ پولیس اہلکاروں اور ان کے اہلخانہ کو بہترین طبی سہولیات فراہم کرتے ہوئے پولیس اسپتالوں کو مزید بہتربنایا جائے گا۔


خبر کا کوڈ: 512605

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512605/کرپٹ-اور-بدعنوانی-پولیس-افسران-کیخلاف-کارروائی-کی-جائیگی-آئی-جی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org