QR CodeQR Code

ایم کیو ایم کے دو ٹارگٹ کلرز 90 روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے

15 Jan 2016 21:47

اسلام ٹائمز: ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمران کو گذشتہ روز گلستان جوہر سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم عمران نے گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا، ملزم دوران ہڑتال گاڑیوں کو جلاتا تھا، ملزم عمران پولیس اور رینجرز پر فائرنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔


اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے بیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ایم کیو ایم سے تعلق رکھنے والے ملزمان محسن لمبا اور عمران رضا کو نوے روزہ ریمانڈ پر رینجرز کے حوالے کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی عدالت میں ملزم محسن لمبا اور عمران رضا کو پیش کیا گیا، رینجرز کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ ملزمان کا تعلق ایم کیو ایم سے ہے، اور ملزمان بیس سے زائد افراد کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث ہیں۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم عمران کو گذشتہ روز گلستان جوہر سے گرفتار کیا، دوران تفتیش ملزم عمران نے گیارہ افراد کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کرلیا، ملزم دوران ہڑتال گاڑیوں کو جلاتا تھا، ملزم عمران پولیس اور رینجرز پر فائرنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہے۔


خبر کا کوڈ: 512635

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512635/ایم-کیو-کے-دو-ٹارگٹ-کلرز-90-روزہ-ریمانڈ-پر-رینجرز-حوالے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org