QR CodeQR Code

شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے

15 Jan 2016 22:51

اسلام ٹائمز: اآئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے میران شاہ میں خود کو پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، گزشتہ 2 ماہ میں کرم ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈالے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ شمالی وزیرستان میں 79 دہشت گردوں نے ہتھیار ڈال دیئے، آئی ایس پی آر کے مطابق ہتھیار ڈالنے والوں میں تین کمانڈرز بھی شامل ہیں۔ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ شدت پسندوں نے میران شاہ میں خود کو پولیٹیکل انتظامیہ اور سیکیورٹی فورسز کے حوالے کیا، گزشتہ 2 ماہ میں کرم ایجنسی میں بھی دہشت گردوں کی بڑی تعداد نے ہتھیار ڈالے ہیں۔ خیبر ایجنسی میں آپریشن خیبر کے دوران کئی دہشت گردوں نے ہتھیار پھینکے، ہتھیار ڈالنے والے دہشت گردوں نے حکومتی رٹ تسلیم کرنے کا اعلان کیا ہے، ضرب عضب کے نتیجے میں شمالی وزیرستان سے دہشت گردوں کا صفایا ہو رہا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512653

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512653/شمالی-وزیرستان-میں-79-دہشت-گردوں-نے-ہتھیار-ڈال-دیئے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org