QR CodeQR Code

فضائیہ کا بغیر پائلٹ طیارہ معمول کی پرواز کے دوران چنیوٹ کے قریب گر کر تباہ

15 Jan 2016 23:22

اسلام ٹائمز: چنیوٹ میں گرنے والے طیارے کے بارے میں پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، حادثے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔


اسلام ٹائمز۔ ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق پنجاب کے ضلع چنیوٹ میں بغیر پائلٹ طیارہ کسی خرابی کی وجہ سے گر کر تباہ ہو گیا ہے۔ ترجمان نے میڈیا کو بتایا کہ بغیر پائلٹ طیارہ تربیتی پرواز پر تھا، حادثے میں کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ پاک فضائیہ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ ہیڈ کوارٹرز نے حادثے کی وجوہات کے تعین کیلئے انکوائری کا حکم دیدیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 512662

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512662/فضائیہ-کا-بغیر-پائلٹ-طیارہ-معمول-کی-پرواز-کے-دوران-چنیوٹ-قریب-گر-کر-تباہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org