QR CodeQR Code

نظریاتی اصولوں پر چلنا الیکشن جیتنے یا ہارنے سے کہیں زیادہ اہم ہے، بلاول بھٹو

16 Jan 2016 00:26

اسلام ٹائمز: اسلام آباد میں پی ایس ایف کے وفد سے ملاقات میں چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر اور سندھ کی حکومت طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کریں اور تعلیمی ادروں میں طلبہ یونینز کو صحت مندانہ سرگرمیاں کی اجازت دی جائے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے نظریہ نے ضیاءالحق، پرویز مشرف اور امیرالمومنین بننے کے خواہشمند سول آمر کا مقابلہ کیا ہے۔ نظریاتی اصولوں پر چلنا الیکشن جیتنے یا ہارنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز اسٹوڈنٹنس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سندھ اور آزاد کشمیر کی حکومتیں طالبہ یونین پر پابندی ختم کریں، اس معاملے پر پیپلزپارٹی پہل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور سندھ کی حکومت طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کریں اور تعلیمی ادروں میں طلبہ یونین کو صحت مندانہ سرگرمیاں کی اجازت دی جائے۔ ضیاء آمریت کی تین دہائیوں سے اس ورثے کو ختم ہونا چاہیئے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ سینیٹ نے بھی اس معاملہ کو اٹھایا، پابندی ختم کرنے سے جمہوری کلچر اور برداشت کو فروغ کو ملے گا، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو نظریاتی روایات سے انحراف کے خوف کو ختم کرے گی۔ یہ ہمارا نظریہ تھا کہ جس کے تحت ضیا اور مشرف کی آمریت کے خلاف مقابلہ کیا۔


خبر کا کوڈ: 512677

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/512677/نظریاتی-اصولوں-پر-چلنا-الیکشن-جیتنے-یا-ہارنے-سے-کہیں-زیادہ-اہم-ہے-بلاول-بھٹو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org