0
Saturday 16 Jan 2016 00:26

نظریاتی اصولوں پر چلنا الیکشن جیتنے یا ہارنے سے کہیں زیادہ اہم ہے، بلاول بھٹو

نظریاتی اصولوں پر چلنا الیکشن جیتنے یا ہارنے سے کہیں زیادہ اہم ہے، بلاول بھٹو
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ پیپلزپارٹی کے نظریہ نے ضیاءالحق، پرویز مشرف اور امیرالمومنین بننے کے خواہشمند سول آمر کا مقابلہ کیا ہے۔ نظریاتی اصولوں پر چلنا الیکشن جیتنے یا ہارنے سے کہیں زیادہ اہم ہے۔ اسلام آباد میں پیپلز اسٹوڈنٹنس فیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری نے مطالبہ کیا کہ سندھ اور آزاد کشمیر کی حکومتیں طالبہ یونین پر پابندی ختم کریں، اس معاملے پر پیپلزپارٹی پہل کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر اور سندھ کی حکومت طلبہ یونینز پر پابندی ختم کرنے سے متعلق قانون سازی کریں اور تعلیمی ادروں میں طلبہ یونین کو صحت مندانہ سرگرمیاں کی اجازت دی جائے۔ ضیاء آمریت کی تین دہائیوں سے اس ورثے کو ختم ہونا چاہیئے۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ سینیٹ نے بھی اس معاملہ کو اٹھایا، پابندی ختم کرنے سے جمہوری کلچر اور برداشت کو فروغ کو ملے گا، بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی ایک نظریاتی جماعت ہے جو نظریاتی روایات سے انحراف کے خوف کو ختم کرے گی۔ یہ ہمارا نظریہ تھا کہ جس کے تحت ضیا اور مشرف کی آمریت کے خلاف مقابلہ کیا۔
خبر کا کوڈ : 512677
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش