QR CodeQR Code

ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بنا دی ہیں، وارث کلو

19 Jan 2016 13:02

اسلام ٹائمز: ڈی سی او خوشاب کے آفس میں منعقد ہونے والے اجلاس میں ڈی سی او ضیاءالرحمان، ڈی پی او فیصل گلزار، اے ڈی سی راؤ عاطف رضا، اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز، سپرٹینڈنٹ ملک انور خان بھی شریک تھے۔


اسلام ٹائمز۔ خوشاب میں اورسیز پاکستانیز کی ضلعی کمیٹی سے گفتگو کرتے ہوئے ایم پی اے وارث کلو نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی قوم کا سرمایہ ہیں، کیونکہ یہ ملک کو بھاری زرمبادلہ کما کر دیتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کو درپیش مسائل کا فوری حل حکومت پنجاب کی اولین ترجیح ہے، اسی لیے ہر ضلع کی سطح پر اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کمیٹیاں بنا دی گئی ہیں، جو سمندر پار پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے کام کر رہی ہیں۔ ڈی سی او آفس خوشاب میں کمیٹی کے اجلاس میں ڈی سی او ضیاءالرحمان، ڈی پی او فیصل گلزار، اے ڈی سی راؤ عاطف رضا، اے سی خوشاب عاصمہ اعجاز، سپرٹینڈنٹ ملک انور خان بھی شریک تھے۔ اس موقع پر ڈی سی او ضیاء الرحمان نے کہا کہ اوورسیز کمیٹی کے تمام فیصلوں پر فوری عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا، تمام ضلعی محکمے کمیٹی کی سفارشات پر فوری عملدرآمد کریں۔


خبر کا کوڈ: 513530

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513530/ضلع-کی-سطح-پر-اوورسیز-پاکستانیوں-کے-مسائل-حل-کیلئے-کمیٹیاں-بنا-دی-ہیں-وارث-کلو

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org