QR CodeQR Code

ضرب عضب کی وجہ سے تکفیری گروہوں کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں، حافظ عبدالرحمن مکی

19 Jan 2016 20:48

اسلام ٹائمز: جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما کا فیصل آباد میں اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ حکومت اسلام دشمن قوتوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو بے نقاب کر کے عوام کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائے۔


اسلام ٹائمز۔ فیصل آباد میں نظریہ پاکستان کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے جماعۃالدعوۃ سیاسی امور کے سربراہ پروفیسر حافظ عبدالرحمن مکی نے کہا ہے کہ بیرونی قوتیں مسلمانوں کو باہم دست و گریباں کرنے کی سازشیں کر رہی ہیں۔ انہوں نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ داعش جیسی تنظیموں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ جماعة الدعوة کے مرکزی رہنما کا اپنے خطاب میں کہنا تھا کہ پاکستان میں ضرب عضب کی وجہ سے تکفیری گروہوں اور پاکستان دشمنوں کی سازشیں دم توڑ چکی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت اسلام دشمن قوتوں اور بھارتی خفیہ ایجنسی را کے ایجنٹوں کو بے نقاب کر کے عوام کو بھارت کا اصلی چہرہ دکھائے۔


خبر کا کوڈ: 513689

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/513689/ضرب-عضب-کی-وجہ-سے-تکفیری-گروہوں-سازشیں-دم-توڑ-چکی-ہیں-حافظ-عبدالرحمن-مکی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org