QR CodeQR Code

کراچی،کالعدم تحریک طالبان کے تین دہشتگرد گرفتار،6 ارب روپے کے اکاونٹس کا انکشاف

21 Jan 2011 09:43

اسلام ٹائمز:گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو سندھ اسمبلی میں دہشت گردی کا ارادہ رکھتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف بنکوں میں دو اکاوٴنٹس کا بھی انکشاف کیا


کراچی:اسلام ٹائمز-کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے تین دہشت گرد کراچی سے گرفتار کر لئے گئے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی اور صوبائی قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اورنگی ٹاوٴن میں کارروائی کر کے تین افراد قاسم اقبال، جلال الدین اور موسٰی کاظمی کو گرفتار کیا۔ ذرائع کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تحریک طالبان سے ہے جو سندھ اسمبلی میں دہشت گردی کا ارادہ رکھتے تھے۔ گرفتار دہشت گردوں نے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے مختلف بنکوں میں دو اکاوٴنٹس کا بھی انکشاف کیا۔ جن میں مجموعی طور پر ساڑھے چھ ارب روپے ہیں۔ ذرائع نے بتایا ہے کہ اس گروہ کے دو افراد پہلے ہی گرفتار کئے جاچکے ہیں جن کے قبضے سے سیاسی اور مذہبی اہم شخصیات کی ہٹ لسٹ برآمد ہوئی تھی۔


خبر کا کوڈ: 51375

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/51375/کراچی-کالعدم-تحریک-طالبان-کے-تین-دہشتگرد-گرفتار-6-ارب-روپے-اکاونٹس-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org