QR CodeQR Code

لال مسجد میں خطبہ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنا حکومت کی پسپائی ہے، قمر زمان

24 Jan 2016 00:04

اسلام ٹائمز: پی پی رہنماء کا پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہنا تھا کہ جب تک طاقت کے زور پر شریعت نافذ کرنے کی سوچ ختم نہیں ہوگی، دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔


اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب تک طاقت کے زور پر شریعت نافذ کرنے کی سوچ ختم نہیں ہوگی، دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مائنڈ سیٹ اور پناہ گاہیں موجود ہیں، نیا خون بھی ان میں شامل ہورہا ہے، نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ بھی نظر نہیں آئے، اسلام آباد لال مسجد میں خطبۂ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنا حکومت کی پسپائی ہے، وزیر داخلہ کو فرنٹ پر آنا پڑے گا۔


خبر کا کوڈ: 514687

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514687/لال-مسجد-میں-خطبہ-جمعہ-کے-وقت-موبائل-فون-بند-کرنا-حکومت-کی-پسپائی-ہے-قمر-زمان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org