0
Sunday 24 Jan 2016 00:04

لال مسجد میں خطبہ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنا حکومت کی پسپائی ہے، قمر زمان

لال مسجد میں خطبہ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنا حکومت کی پسپائی ہے، قمر زمان
اسلام ٹائمز۔ پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات قمر زمان کائرہ کا کہنا ہے کہ جب تک طاقت کے زور پر شریعت نافذ کرنے کی سوچ ختم نہیں ہوگی، دہشت گردی پر قابو نہیں پایا جاسکتا۔ لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ نے کہا کہ دہشت گردی کا مائنڈ سیٹ اور پناہ گاہیں موجود ہیں، نیا خون بھی ان میں شامل ہورہا ہے، نیشنل ایکشن پروگرام پر عمل درآمد ہوتا نظر نہیں آرہا۔ انہوں نے مزید کہا کہ چارسدہ واقعے پر وفاقی وزیر داخلہ بھی نظر نہیں آئے، اسلام آباد لال مسجد میں خطبۂ جمعہ کے وقت موبائل فون بند کرنا حکومت کی پسپائی ہے، وزیر داخلہ کو فرنٹ پر آنا پڑے گا۔
خبر کا کوڈ : 514687
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش