QR CodeQR Code

ملتان میں سوائن فلو نے ایک اور جان لے لی، کل تعداد 5 ہوگئی

24 Jan 2016 23:59

اسلام ٹائمز: قاسم بیلا کے رہائشی 20 سالہ سہیل کو چند روز قبل سوائن فلو وائرس میں مبتلا ہونے پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، تاہم گذشتہ کئی روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہنے والا نوجوان نشتر اسپتال میں ڈم توڑ گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ملتان میں سوائن فلو وائرس نے ایک اور جان لے لی۔ وائرس سے متاثرہ 20 سالہ شخص نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 ہوگئی ہے۔ قاسم بیلا کے رہائشی 20 سالہ سہیل کو چند روز قبل سوائن فلو وائرس میں مبتلا ہونے پر نشتر اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں ٹیسٹ کی رپورٹ مثبت آنے پر نوجوان کو آئسولیشن وارڈ میں رکھا گیا تھا، تاہم گذشتہ کئی روز سے آئسولیشن وارڈ میں زیر علاج رہنے والا نوجوان نشتر اسپتال میں دم توڑ گیا۔ سوائن فلو وائرس سے جاں بحق ہونے والے افراد کی کل تعداد 5 ہوگئی ہے جبکہ وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 50 تک پہنچ گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 514979

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/514979/ملتان-میں-سوائن-فلو-نے-ایک-اور-جان-لے-لی-کل-تعداد-5-ہوگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org