QR CodeQR Code

لاشوں کی سیاست نہیں کرتے، عوام کے دل جیت کر اقتدار میں آئیں گے، ذوالفقار مرزا

26 Jan 2016 19:31

اسلام ٹائمز: ڈپٹی کمشنر چوک پر احتجاجی دھرنے سے خطاب میں سابق وزیر داخلہ سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی میں ملوث ہے، جھوٹے نتائج زبردستی جاری کرا کر عوام کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی گئی۔


اسلام ٹائمز۔ بدین میں بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کیخلاف سابق وزیر داخلہ سندھ ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے احتجاج کیا ہے۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا ہے کہ لاشوں کی سیاست نہیں کرتے، عوام کے دل جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔ بدین میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف ذوالفقار مرزا کے حامیوں نے ڈی آر او آفس کے سامنے دھرنا دیا۔ مظاہرین نے نعرے لگائے اور الیکشن کمیشن سے ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا مطالبہ کیا۔ دو گھنٹے جاری رہنے والا دھرنا جب ختم ہوا تو ذوالفقار مرزا ریلی کی صورت میں ڈپٹی کمشنر چوک پہنچے جہاں انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی دھاندلی میں ملوث ہے، جھوٹے نتائج زبردستی جاری کرا کر عوام کا مینڈیٹ چھیننے کی کوشش کی گئی۔ ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا ہمیں اپنا حق چھیننا آتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ لاشوں کی سیاست نہیں کرتے بلکہ عوام کے دلوں کو جیت کر اقتدار میں آئیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دھرنا ختم کر رہے ہیں۔ اگر دھاندلی کی تحقیقات نہ ہوئی تو کوئی دو سو چار سو نہیں بلکہ ہزاروں افراد احتجاج کرینگے۔


خبر کا کوڈ: 515557

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515557/لاشوں-کی-سیاست-نہیں-کرتے-عوام-کے-دل-جیت-کر-اقتدار-میں-ا-ئیں-گے-ذوالفقار-مرزا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org