QR CodeQR Code

امریکہ پوری دنیا پر جنگ مسلط کرنا چاہتا ہے، ،مولانا فضل الرحمن

27 Jan 2016 12:24

اسلام ٹائمز: ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے جمیعت علما اسلام (ف) پاکستان کے سربراہ نے کہا ہے کہ آرمی چیف نے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اٹھنے والی افواہوں کو دفن کر دیا۔


اسلام ٹائمز۔جمعیت علمائے پاکستان (ف) کے سربراہ اور کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا کہ آرمی چیف نے اپنے بیان سے پاک فوج کی روایات کو پروان چڑھایا ہے۔ جنرل اپنی مدت بڑھانے کے لئے پریشر ڈالتے ہیں اور سیاست کرتے ہیں لیکن آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کے حوالے سے اٹھنے والی افواہوں کو دفن کر دیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ پوری دنیا پر جنگ مسلط کرنے والی قوت امریکہ ہے۔ بین الاقوامی ایجنڈا خطے میں جنگ کو توسیع دے رہا ہے۔ سانحہ چارسدہ قابل مذمت ہے۔ ہمیں بین الاقوامی ایجنڈے سے ہٹ کر اپنی پالیسیوں پر غور کرنا ہو گا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کشمیر اور افغانستان سمیت پورے خطے میں صورتحال بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔


خبر کا کوڈ: 515734

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515734/امریکہ-پوری-دنیا-پر-جنگ-مسلط-کرنا-چاہتا-ہے-مولانا-فضل-الرحمن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org