QR CodeQR Code

پشاور، آئل ٹینکر سے دو ٹن سے زائد منشیات برآمد، ملزم فرار

27 Jan 2016 14:21

اسلام ٹائمز: اے این ایف نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی جب کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے۔


اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے علاقے چمکنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکر میں چھپائی گئی 2 ٹن سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر چمکنی میں سرچ آپریش کیا، اے این ایف نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی جب کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


خبر کا کوڈ: 515767

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515767/پشاور-ا-ئل-ٹینکر-سے-دو-ٹن-زائد-منشیات-برا-مد-ملزم-فرار

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org