0
Wednesday 27 Jan 2016 14:21

پشاور، آئل ٹینکر سے دو ٹن سے زائد منشیات برآمد، ملزم فرار

پشاور، آئل ٹینکر سے دو ٹن سے زائد منشیات برآمد، ملزم فرار
اسلام ٹائمز۔ اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور کے علاقے چمکنی میں کارروائی کرتے ہوئے ایک آئل ٹینکر میں چھپائی گئی 2 ٹن سے زائد چرس برآمد کرلی۔ ذرائع کے مطابق پشاور میں اینٹی نارکوٹکس فورس نے مصدقہ اطلاعات پر چمکنی میں سرچ آپریش کیا، اے این ایف نے کارروائی کے دوران ایک آئل ٹینکر سے بھاری مقدار میں چرس برآمد کرلی جب کہ ٹینکر کا ڈرائیور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔ اے این ایف ذرائع کا کہنا ہے کہ آئل ٹینکر سے برآمد کی گئی منشیات کی مالیت کروڑوں روپے ہے، آئل ٹینکر کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 515767
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش