QR CodeQR Code

پشاور، شرانگیز مواد تقسیم کرنیوالے 3 ملزمان کی درخواست ضمانت مسترد

27 Jan 2016 17:00

اسلام ٹائمز: ملزمان نثار، شیر مست اور عبداللہ کو چند روز قبل پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پشاور ہائیکورٹ نے شرانگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیے گئے 3 ملزمان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی، پشاور ہائی کورٹ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی، جسٹس اکرام اللہ پر مشتمل سنگل بنچ نے کیس کی سماعت کی، عدالت نے ملزمان کی درخواست کو مسترد کردیا۔ 3 ملزمان نثار، شیر مست اور عبداللہ کو چند روز قبل پشاور کے علاقہ پشتہ خرہ میں شر انگیز مواد کی تقسیم پر گرفتار کیا گیا تھا۔ ملزمان کی ضمانت کی درخواست انسداد دہشت گردی کی عدالت پہلے ہی مسترد کرچکی ہے۔


خبر کا کوڈ: 515794

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515794/پشاور-شرانگیز-مواد-تقسیم-کرنیوالے-3-ملزمان-کی-درخواست-ضمانت-مسترد

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org