QR CodeQR Code

بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی بھی سکیورٹی خدشات کے باعث دو روز کیلئے بند

28 Jan 2016 00:39

اسلام ٹائمز: پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران چھ ہاسٹلز کو طلبا سے خالی کرا کے انہیں گھر جانے کی ہدایت کی گئی، جبکہ گرلز ہاسٹل میں بھی سرچ آپریشن کیا گیا، یونیورسٹی انتظامیہ نے تدریسی عمل بند کردیا۔


اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی خدشات کے باعث ملتان میں بھی بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی میں تدریسی سرگرمیاں دو دنوں کیلئے معطل ہوگئی ہیں۔ پولیس نے یونیورسٹی کے ہاسٹلز کا اعلٰی پیمانے پر سرچ آپریشن بھی کیا ہے۔ پولیس نے سکیورٹی خدشات کے باعث بہاوالدین ذکریا یونیورسٹی میں سرچ آپریشن کیا، اس دوران چھ ہاسٹلز کو طلبا سے خالی کراکے انہیں گھر جانے کی ہدایت کر دی۔ پولیس نے گرلز ہاسٹل میں بھی سرچ آپریشن کیا۔ ادھر بہاولدین ذکریا یونیورسٹی کی انتظامیہ نے دو دن کے لیے تدریسی عمل بند کردیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ضلعی انتظامیہ کی ہدایت پر دو دن کے لیے یونیورسٹی میں تدریسی عمل روکا گیا ہے۔


خبر کا کوڈ: 515917

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/515917/بہاوالدین-ذکریا-یونیورسٹی-بھی-سکیورٹی-خدشات-کے-باعث-دو-روز-کیلئے-بند

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org