QR CodeQR Code

افغانستان سے تحریک طالبان کے 13 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف

28 Jan 2016 18:37

اسلام ٹائمز: خفیہ اداروں کیجانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلے کے مطابق طالبان کے خودکش حملہ آور کے پاکستان میں داخل ہونے کا مقصد مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ہے، اس لئے متعلقہ محکمے دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کلئے موثر انتظامات کئے جائیں۔


اسلام ٹائمز۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں اور دفاعی تنصیبات پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13 خود کش حملہ آور ملک میں داخل ہوئے ہیں، جن کا مقصد ملک کے مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ہے، اس لئے متعلقہ محکمے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کلئے موثر انتظامات کئے جائیں۔


خبر کا کوڈ: 516117

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516117/افغانستان-سے-تحریک-طالبان-کے-13-خودکش-حملہ-آور-پاکستان-میں-داخل-ہونے-کا-انکشاف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org