0
Thursday 28 Jan 2016 18:37

افغانستان سے تحریک طالبان کے 13 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف

افغانستان سے تحریک طالبان کے 13 خودکش حملہ آور پاکستان میں داخل ہونے کا انکشاف
اسلام ٹائمز۔ انٹیلی جنس ایجنسیوں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے مختلف شہروں کے تعلیمی اداروں اور دفاعی تنصیبات پر دہشتگردوں کے حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خفیہ اداروں کی جانب سے وفاقی وزارت داخلہ کو بھجوائے گئے مراسلے میں کہا گیا ہے کہ افغانستان سے کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے 13 خود کش حملہ آور ملک میں داخل ہوئے ہیں، جن کا مقصد ملک کے مختلف شہروں میں دفاعی تنصیبات اور تعلیمی اداروں کو نشانہ بنانا ہے، اس لئے متعلقہ محکمے دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کلئے موثر انتظامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 516117
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش