QR CodeQR Code

5 فروری کو یوم کشمیر پر سندھ میں عام تعطیل کا اعلان

28 Jan 2016 19:45

اسلام ٹائمز: کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے سندھ میں عام تعطیل کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے، جسکے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور خودمختار کارپوریشنز بند رہیں گی، جبکہ کشمیری شہداء کی یاد میں 5 فروری کی صبح 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی بھی اختیار کی جائیگی۔


اسلام ٹائمز۔ سندھ حکومت نے 5 فروری کو یوم کشمیر پر صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے 5 فروری کو کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئے صوبے بھر میں عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 5 فروری کو تمام سرکاری، نیم سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور خودمختار کارپوریشنز بند رہیں گی، جبکہ کشمیری شہداء کی یاد میں 5 فروری کی صبح 10 بجے ایک منٹ کیلئے خاموشی بھی اختیار کی جائے گی۔


خبر کا کوڈ: 516135

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/516135/5-فروری-کو-یوم-کشمیر-پر-سندھ-میں-عام-تعطیل-کا-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org